آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

0
35

آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

دوسری جانب صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کےمزید 3 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ چار ہزار193 ہو گئی ہے۔

بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید چھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 7700 سے زائد ہو گئی ہے سید مراد علی شاہ نے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت صوبے میں 260 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں کراچی میں کورونا کے دو ہزار 446 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 25 ہزار 76 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

Leave a reply