میر پور میں پھر زلزلہ، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے

0
20

میرپور میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور میں قیامت خیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک نہ رکا سکا، زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے باسی پریشان ہیں، آج بھی میر پور و جہلم میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت3اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی،زلزلےکامرکزجہلم سے10کلومیٹرشمال مشرق تھا،آج زلزلے کے آنے والے آفٹر شاکس سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں،

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے

Leave a reply