لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبراحتساب نہیں حساب کررہےہیں:اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر پر سازشیں کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نےجہانگیر ترین گروپ کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائیاں کیں جس پر ایم پی ایز نے کہاکہ ہمیں گروپ کا اعلان کرناچاہیے۔
راجا ریاض نے بتایا کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے تاہم وفاق میں ہمیں پارلیمانی لیڈرکی ضرورت نہیں۔
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبرجوکررہےچاہے وہ ن لیگ، ق لیگ یا پی ٹی آئی کیخلاف وہ سازش ضرورکرتےہیں