مصباح بطور کوچ اور پاکستان کرکٹ. تحریر: جام محمد ماجد

0
19

مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا شور تو مچ رہا ہے لیکن مصباح الحق کو کوچ بنایا کس اہلیت پہ گیا تھا یہ سوال کون اٹھائے گا ؟؟؟

ایک کھلاڑی جو ابھی تک لیگز میں بطورِ کھلاڑی میچز کھیل رہا تھا اور جسے کوچنگ کا نہ کوئی تجربہ تھا نہ اس نے کوچنگ کی کوئی تربیت لی تھی۔ اسے ڈائریکٹ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کیسے مقرر کر لیا گیا ؟ یہ انتہا درجے کا گھٹیا فیصلہ تھا اور اس گھٹیا فیصلے کو مزید گھٹیا بنانے کے لیے اسے چیف سیلیکٹر بھی بنا دیا گیا۔
ان عہدوں کے لیے جو مطلوبہ اہلیت اور تجربہ چاہیے تھا اس کو مکمل طور پہ نظر انداز کیا گیا۔

یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ ایسا ہوا کیوں ؟
اس کے لیے کون جواب دہ ہو گا؟

اگرمصباح کو اس عہدے تک لانا ہی تھا تو پہلے اسے کوچنگ کورسز کروائے جاتے ، ڈومیسٹک ٹیموں کا کوچ بنا کر تربیت لینے کا موقع دیا جاتا، اس کے بعد یہ عہدہ سونپا جاتا۔
لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور جب اتنے بونگے فیصلے کیے جائیں تو ایسے ہی ثمرات آتے ہیں۔

مصباح کی بطورِ کھلاڑی خدمات کا اعتراف اور ان کی قدر اپنی جگہ لیکن مصباح کو بطورِ چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ کس بنیاد پہ چنا گیا تھا؟

اس سب میں مصباح کی نسبت اسے چننے والوں کا زیادہ قصور ہے۔ کیوں کہ اپنی اہلیت سے بڑا عہدہ ملنے پہ انکار کرنے کا ظرف بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے۔ مصباح بھی اتنی اعلیٰ ظرفی نہیں دکھا سکا کہ انکار کرتا۔ اب بھی وہ پیچھے ہٹنے اور اپنی کم اہلی کو قبول کرنے پہ تیار نظر نہیں آتا۔

افسوس کہ اس نے بطورِ کھلاڑی جو عزت کمائی تھی ، وہ کوچ بن کر دن بہ دن گنواتا جا رہا ہے۔

@Majidjampti

Leave a reply