میشا شفیع اور علی ظفر کیس: سائبر کرائم ونگ نے عفت عمر سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا

0
22

معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اور دیگر افراد کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمے میں سائبر کرائم ونگ نے 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا ہے-

باغی ٹی وی :اطلاعات کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیا ہے۔ جب کہ میشا شفیع کو تاحال سائبر کرائم ونگ نے نوٹس نہیں بھجوایا ذرائع سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہیں-

دوسری جانب شامل تفتیش چاروں ملزمان نے جرم سے انکار کردیا ہے ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا فیشن بلاگرحمنہ رضا نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کا ساتھ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگی تھی حمنہ کے مطابق 19 اپریل 2018ء کو میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد انہوں نے بھی ان کی تائید میں ٹوئٹس کئے اور اداکار پر جھوٹے الزامات لگائےتھے اور میری اس لاپرواہی نے اداکار کی ساکھ کو متاثر کیا انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا اور اہل خانہ کو بھی تکلیف پہنچی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔
https://twitter.com/HumnaRaza/status/1314498436876689408?s=20
حمنہ رضا نے ایک ایسے موقع پر علی ظفر سے معافی مانگی جب کہ کچھ دن قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حمنہ رضا، عفت عمر اور میشا شفیع سمیت 9 خواتین کے خلاف علی ظفر کو بدنام کرنے کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے۔

مذکورہ کیس دائر ہونے کے بعد عفت عمر سمیت دیگر کچھ افراد نے قبل از گرفتاری ضمانت بھی کروالی جب کہ حمنہ رضا نے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…

Leave a reply