حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سے ملنے کے لئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے، دیگر عالمی اداروں سے بھی رجوع کروں گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے یواین کی کنٹری ہیڈ آگنیسیوارتضا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشعال ملک نے یاسین ملک کی قید اورشوہرسے ملنے کے لیے تحریری درخواست دے دی ،درخواست میں لکھا گیا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی جیل میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے ،مودی سرکارکا منصوبہ ہےکہ یاسین ملک کوماردیا جائے ،درخواست میں مزید لکھا ہے کہ یاسین ملک کو نقصان کی ذمہ داربھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک نے ملاقات میں یواین کنٹری ہیڈ سےیاسین ملک سے ملنےکی درخواست کی ہے،مشعال ملک نے اقوام متحدہ سےویزااورسکیورٹی دینےکی بھی درخواست کی ہے ،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے ان کی بہن ان سےملی ہےجوبہت خوفناک صورتحال بتارہی ہے یاسین ملک کی بیٹی کوبھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کےعلاوہ دیگرعالمی اداروں کوبھی خطوط لکھوں گی

Shares: