مشی خان نے حیدرآباد میں قتل ہونیوالی چار بچوں کی ماں کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کردی

0
25

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے حیدرآباد میں قتل ہونے والی چار بچوں کی ماں کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز حیدرآباد کے رہائشی شخص عمر میمن کو اس کی بیوی قرۃالعین عرف عینی پرمبینہ تشدد کرنے اور جان سے مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، قراۃالعین چار بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ قراۃ العین کے شوہر کی گرفتاری کے بعد’’جسٹس فار قرۃالعین‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے جہاں لوگ قراۃالعین کے لیے انصاف کا تقاضہ کررہے ہیں وہیں اداکارہ مشی خان نے بھی مقتولہ کوانصاف دلوانے اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشی خان نے اپنے ٹوئٹرپر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اور دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔قرۃالعین نامی خاتون کو ان کے شوہر نے پہلے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے جان سے ماردیا ان کے چار بچے ہیں اور یہ واقعہ بچوں کے سامنے ہی ہوا ہوگا۔


اداکارہ مشی خان نے کہا کہ یہاں کسی کو کوئی سزا نہیں ملتی میرا تو انصاف اور قانونی نظام سے بھروسہ ہی اٹھ گیا ہے کیونکہ روز اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں لیکن کسی کو سزا دے کر دوسروں کے لیے مثال نہیں بنایا جاتا لہذا لوگ جرائم کرنے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

مشی خان نے پاکستان میں تفتیشی نظام کو کمزور قرار دیا اور کہا کیونکہ گرفتار ہونے والا شخص بااثر ہے لہذا وہ گرفتار تو ہوگیا ہے لیکن اسے سزا نہیں ہوگی اور وہ بری ہوجائے گا۔

اداکارہ مشی خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا اس واقعے نے مجھے بہت دکھی کردیا ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا قاتل کو سزا دیں ورنہ یہ ملک جنگل بن جائے گا۔

Leave a reply