مصر نے اسرائیل سے غزہ کے متعلق کیا مطالبہ کر دیا

0
25

مصر نے اسرائیل سے غزہ کے متعلق اہم مطالبہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روک دے۔
ذرائع کے مطابق مصر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس آئے۔مصر نے غزہ پٹی میں حالیہ جارحیت اور کشیدگی کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

غزہ میں جزوی فائر بندی کا کمزور معاہدہ دو روز سے نافذ العمل ہے تاہم العربیہ کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حماس کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے جن میں پولیس کا ایک صدر دفتر شامل ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانے پر 6 اور غزہ کے شمال مغرب میں القسام کی بحری فورس کے ٹھکانے پر 9 میزائل داغے۔
اس سے پہلے غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔انھیں آج صبح ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کےگنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل تھے اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا.

Leave a reply