مشن کشمیر، وزیر خارجہ کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی تجانی محمد باندے سے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تجانی محمد باندے کو صدر جنرل اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کےلیےکوشاں ہیں ،غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام تشکیل دیا ہے ،مسئلہ کشمیر5دہائیوں کے بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پرکھل کر آواز اٹھائی گئی مقبوضہ وادی میں لوگوں کو اسپتالوں تک رسائی نہیں،تعلیمی ادارے بند ہیں ،

سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں ،بھارت عالمی میڈیااور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی کا دورہ کیوں نہیں کرنے دے رہا ،بھارتی اپوزیشن کے وفد کو سری نگر ائیرپورٹ سے واپس کیوں بھجوایا جاتا ہے ؟

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی گول میز کانفرنس ہوئی .وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر عالمی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ،کانفرنس میں ہیومن رائٹس واچ،انٹرنیشنل ریسکیوکمیشن اورعالمی این جی اوزکےنمائندےشامل تھے. کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب کتنے بجے ہو گا؟ اہم خبر

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ 53روزسے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام انتہائی کرب میں ہیں ،عالمی برادری کی جانب امیدافزانظروں سےدیکھ رہے ہیں ،عمران خان کی تقریر کا سب سے اہم حصہ کشمیر پر ہوگا،عمران خان تقریرمیں واضح کریں گےکہ دہشت گردی کا تعلق اسلام سے نہیں،

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

Comments are closed.