شہری لاپتہ، پولیس لاپرواہی کی حد تک بے خبر

0
51

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)محلہ محمد پورہ خانقاہ ڈوگراں تحصیل صفدر آباد سے محمد اسامہ مجاہد ولد حافظ محمد ایوب گزشتہ چوبیس گھنٹے سے لاپتہ، پولیس بے خبر، ورثاء پریشان، والدہ کو غشی کے دورے

باغی ٹی وی کو ملنے والی تفصیل کے مطابق محمد اسامہ مجاہد سوزوکی پک اپ ڈرائیور ہے جسے اس کے ڈرائیور دوست کی کال آئی کہ ایک بھینس فلاں جگہ چھوڑ آو، جسے اسامہ مجاہد نے طے شدہ نرخوں پر مقررہ وقت میں چھوڑ دیا

لیکن سوموار یکم مارچ رات ساڑھے نو بجے وہی ڈرائیور چند نامعلوم سادہ پوش افراد کے ہمراہ اسامہ کے گھر آتا ہے اور یہ سب اجنبی مرد خواتین کی موجودگی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بغیر اجازت گھر میں داخل ہو کر اسامہ کی تلاش شروع کر دیتے ہیں، گھر والوں کی طرف سے بتایا بھی جاتا ہے کہ اسامہ گھر پر ہی ہے آپ سے ملوا دیتے ہیں لیکن اجنبی مردوں نے نہ صرف گھریلو خواتین کو زدوکوب کیا بلکہ ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

اسامہ جو کہ اس وقت قضائے حاجت کی غرض سے بیت الخلاء میں موجود تھا،جب باہر آیا تو یہ سب اجنبی افراد سے زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، اسامہ کے والد نے جب معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی غرض سے ان افراد سے استفسار کیا تو ان کا کہنا کہ تھا اسامہ مجاہد نے چوری کی بھینس کو فلاں جگہ اتارا ہے ہمیں اس پر شکایت ملی تھی لہذا ہم اسامہ کو لینے آئے ہیں اسامہ ہمیں اس جگہ کی نشاندھی کر دے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے

اسامہ کے والد صاحب جب ان اجنبی افراد سے شناخت طلب کی تو انہوں نے نہ صرف اپنی شناخت چھپانے کو ترجیح دی بلکہ اسامہ کے والد کو ہراساں کیا

اس وقوعے کے بعد اسامہ کے ورثاء نے جب متعلقہ تھانے سے اس بابت استفسار کیا تو پولیس نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی پولیس نے سادہ کپڑوں میں آکر گرفتار کیا ہو، ورثاء نے حافظ آباد جاکر متلعہ تھانوں سے معلومات لیں تو ان سب کا موقف تھا کہ انہیں ہر گز ایسی کوئی معلومات نہیں

اسامہ کے بڑے بھائی حافظ محمد نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے بھائی کو اجنبی افراد نے گھر میں گھس کر گرفتاری کے نام پر اغواء کیا اور پولیس نے لاپرواہی کی حد تک غفلت سے کام لیا ہے اور اس سے زیادہ نالائقی کیا ہو سکتی ہے کہ اب تک مغوی کی بازیابی تو دور کی بات، اس کا کچھ اتہ پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں ؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پریشانی کے عالم میں پولیس کی ہیلپ۔لائن 15 پر کال کی تو جس غیر ذمہ داری کا مظاہرہ وہاں دیکھنے میں اس نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے

اسامہ مجاہد کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ، ڈی پی او شیخوپورہ مبشر مکین ، وزیراعلی پنجاب جناب عثمان بزدار، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے نہ صرف ان کا بیٹا بازیاب کروایا جائے بلکہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

Leave a reply