"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ

0
39

اسلام آباد :پاکستان کے معروف گلوکارنے ایک اورکارنامہ سرانجام دے کر سبکوحیران کردیا ، یہ گلوکارپاکستان کی شان، عزت اورجان ہے اطلاعات کے مطابق اسی گلوکارفخرعالم نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات ہوئی ، جس میں فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا ، جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات فخر عالم کے دنیا کے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی، اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز – فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی۔

یاد رہے فخر عالم گزشتہ برس تین نومبر کو اپنا دنیا بھر کا سفر مکمل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچے اور انہوں نے دنیا بھر کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،پاکستانی گلوکار کو مشن پرواز پر حکومت اور پوری قوم نے بہت زیادہ سراہا جس کی وجہ سے انہیں فخر پاکستان بھی قرار دیا گیا تھا۔

تین نومبر کو تاریخی سفر کا ایک برس مکمل ہونے پر فخر عالم نے دستاویزی فلم جاری کی اور ’مشن پرواز‘ کے نام سے کتاب بھی شائع کی، فخر عالم کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج کا دن اس لیے بھی خاص ہے کہ میں نے مشن پرواز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی پیش کی۔

Leave a reply