پنجاب کا وہ محکمہ جہاں افسروں کوچیف سیکرٹری اور گورنر سے بھی زیادہ الاونسز ملتے ہیں۔۔۔

0
32

شہباز اکمل جندران۔۔۔

باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔

 

 

پنجاب کا وہ محکمہ جہاں افسروں کوچیف سیکرٹری اور گورنر سے بھی زیادہ الاونسز ملتے ہیں۔۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر وں نے الاونسز کی مد میں تمام صوبائی سیکرٹریوں اورچیف سیکرٹری ہی نہیں بلکہ گورنر پنجاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2011میں قائم کی جانے والی پی ایف اے کے ملازمین کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سے مزید مراعات سے نوازا جانے لگا ہے۔اس ضمن میں فو ڈ اتھارٹی کے بورڈ کا کردار مرکزی ہے۔جو اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے پیش کی جانے والی کسی بھی پرپوزل کو متفقہ طورپر منظور کرنے میں اطمینان محسوس کرتا ہے۔13فروری 2017کو بورڈ نے اپنے 20ویں اجلاس میں جہاں ڈی جی پی ایف اے کی طرف سے دی جانے والی دیگر تجاویز کو من وعن منظور کیا وہیں۔ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر آپریشنز کو سال بھر لا محدود مقدار میں پٹرول استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

صوبے میں گریڈ 21یا 22کے صوبائی سیکرٹری کو سال بھر میں 2ہزار 4سو لیٹر پٹرول استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کو 3سے 5سو لیٹر ماہانہ یعنی 3ہزار 6سو لیٹر سے 6ہزار لیٹر تک ماہانہ پٹرول استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔جبکہ اتھارٹی کے ڈی جی اور آپریشن کے تمام ڈائریکٹروں پر ماہانہ پٹرول استعمال کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
اتھارٹی کے ڈی جی اور ڈائریکٹروں کو حاصل یہ خاص رعایت صوبائی سیکرٹریز، چیف سیکرٹری اور گورنر کو بھی حاصل نہیں ہے۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق ڈی پی ایف اے نے سال-18 2017میں 1990لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران 4219لیٹر پٹرول استعمال کیا۔یعنی ایک سال کے اندر ان کی 13سو سی سی کی گاڑی تو تبدیل نہ ہوئی لیکن پٹرول کا استعمال دوگنا سے بھی بڑھ گیا۔اسی طرح اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے سال-18 2017میں 1111لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران1752لیٹر پٹرول استعمال کیا۔اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کو آرٹر نے سال-18 2017میں 2211لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران3215لیٹر پٹرول استعمال کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فنانس نے سال-18 2017میں 2440لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران3452لیٹر پٹرول استعمال کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل نے سال-18 2017میں 2627لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران3115لیٹر پٹرول استعمال کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی آر اینڈ ایل نے سال-18 2017میں 2567لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران3249لیٹر پٹرول استعمال کیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلشننگ نے سال-18 2017میں 2283لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران3850لیٹر پٹرول استعمال کیا۔ جبکہ ڈائریکٹر ویجی لینس نے سال-18 2017میں 2738لیٹر جبکہ سال 2018-19کے محض پہلے 9ماہ کے دوران2855لیٹر پٹرول استعمال کیا۔ یوں عملی طورپر صرف ڈائریکٹر ویجی لینس ہی وہ اتھارٹی کے وہ واحد افسر ہیں جنہوں نے سال 2017-18اور سال 2018-19میں لگ بھگ ایک جیسا پٹرول استعمال کیا۔پٹرول کے استعمال کو دیکھتے ہوئے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ڈائریکٹر ویجی لینس کے سوا اتھارٹی کے دیگر تمام افسروں کی کارکردگی سال 2018-19میں گزشتہ برس کی نسبت تقریباً دوگنی رہی۔

Leave a reply