پنجاب میں ہزاروں سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کئے جانے کا انکشاف

0
26

شہباز اکمل جندران۔۔۔

باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

 

پنجاب میں ہزاروں سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

پنجاب میں سول سیکرٹریٹ اور ،ایس اینڈ جی اے ڈی، پولیس ،سی اینڈڈبلیو،ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ضلعی حکومتوں ، ایل ڈی اے اورواسا سمیت دیگر سرکاری محکموں میں سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال معمول بن چکا ہے۔ ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت گریڈ 17کے افسر کو گھر سے دفتر تک پک اینڈ ڈراپ کے لیے سرکاری کار استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایسے افسرصرف ہنگامی حالات میں سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے گاڑی استعمال کرسکتے ہیں۔

البتہ گریڈ 18اور 19کے افسروں کو اجازت دی گئی ہے۔وہ پک اینڈڈراپ کے لیے سرکاری گاڑی استعمال کرسکتے ہیں ۔تاہم وہ بھی سرکاری گاڑی کو سرکاری فرائض منصبی سے ہٹ کر ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتے۔تاہم صوبے کے اکثر سرکاری اداروں میں گریڈ 17کے افسروں کو گاڑیاں دی گئی ہیں۔اور صرف گاڑیاں ہی نہیں بلکہ ڈرائیور اور بعض کو گن مین بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

 

جبکہ ایسی گاڑیوں کی مرمت ،فیول اور آئل چینج کے اخراجات بھی قومی خزانے سے ہی ادا کئے جاتے ہیں۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بعض بیوروکریٹ ٹرانسفر یاکسی دوسرے صوبے یا وفاق میں جانے یا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اور ڈرائیور واپس نہیں کررہے۔

Leave a reply