مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آتشزدگی،55 کچے مکانات جل گئے

سانحہ میہڑ کے باوجود انتظامیہ دعووں سے آگے نہ بڑھ سکیں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا-

باغی ٹی وی : مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 55 کچے مکانات جل گئے، آگ نے مویشیوں ،اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہےضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39گھروں اور 50 مویشیوں کو آگ لگ گئی اس کے علاوہ بھٹ شاہ، ہالہ ،خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگ گئی رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابوپانے کی کوشش کرتے رہے۔

ڈپٹی کمشنرمٹیاری کا کہنا ہے کہ گھروں میں آگ ممکنہ طورپر گھروں میں کھانا بناتے ہوئے لگی۔تیز تیز ہواوں کے باعث بجلی کی تاریں گرنےکے واقعات ہوئے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

قبل ازیں دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات آگ کی نذر ہو گئے تھے آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے جبکہ بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوئے تھے-

عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملے

Leave a reply