میانمار فوج کی مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

0
51

میانمار :مقامی گاؤں میں فوج کی جانب سے ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے علاقے ساگاینگ کے گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی لاشیں جھلس کر شناخت سے باہر تھیں-

امریکہ شام کے وسائل پرڈاکہ ڈال رہا ہے،ایسا نہیں ہونے دیں گے:چین

عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے دوسری جانب فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک تقریباً دو سال قبل فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے بحران کا شکار ہے، جس سے جمہوریت کی جانب ایک دہائی کے عارضی اقدامات کا خاتمہ ہوا، جس سے عالمی غم و غصہ پیدا ہوا اور گھریلو مخالفین کو گوریلا افواج قائم کرنے پر اکسایا گیا۔

واضح رہےکہ میانمارکی فوج ملک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف مصروف ہے تاہم اس پر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور آپریشنز کے دوران بےگناہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کے فوجی حکمرانوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج کو ہتھیاروں اور جہازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کو روکا جائے۔

ویتنام میں کرپشن الزامات پر صدر مستعفی

Leave a reply