مزار قائد اور اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

0
115

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے شہر قائد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزائد قائد پر پوئی ،دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی بھی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کے گارڈز کو تبدیل کر کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل یوسف نے پاک فوج کی پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے.

اس موقع پر پاکستان کے استحکام کے لئے بھی دعا کی گئی.

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

Leave a reply