مجھے اور عامر کو کسی پر افادیت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . وہاب ریاض ناتجربہ کار باؤلنگ لائن پر بول پڑے

0
24

مجھے اور عامر کو کسی پر افادیت ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . وہاب ریاض ناتجربہ کار باؤلنگ لائن پر بول پڑے

باغی ٹی وی : پاکستان کے فاسٹ باؤلر وھاب ریاض‌نے اپنی ٹیم سے بے دخلی پر بڑے انداز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں نیا اور تجربہ کار ٹیلنٹ ہوناضروری ہے . پاکستان کرکٹ کی اس وقت باؤلنگ لائن نا تجربہ کار باولرز پر مشتمل ہے .جب کہ کسی ٹیم کی طاقت اس میں ہوتی ہے کہ دونوں قسم کا مزاج ہو جس میں پرانے تجربہ کار کھلاڑی بھی ہوں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی ساتھ رکھا جائے .

ان کا کہنا تھا میں صرف ایک ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہوں .اور طریق کار کا ناقدتھا اس لیے سلیکٹرز کی پسندیدہ لسٹ میں شامل نہیں‌ ہو سکا. صرف ایک اننگز کی وجہ سے مجھے باہر کیا گیا جبکہ اس سے پہلے میری پرفارمنس ٹھیک تھی.

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور محمد عامر کو کسی پر اپنی افادیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے . کہا گیا ہے کہ آپ کی پرفارمنس نہیں ہے . اور میں کوشش کر رہا ہوں‌کہ فارم میں آؤں اور ردھم میں آنے کی پوری کوشش میں ہوں . پاکسان کی باؤلنگ لائن اپ میں تجربے کی کمی نظر آتی ہے .

Leave a reply