مجھے کبھی کبھی ایسی بیویوں پر رشک آتا ہے میں تو چوں بھی نہیں کرپاتی،جویریہ صدیق

0
25

مجھے کبھی کبھی ایسی بیویوں پر رشک آتا ہے میں تو چوں بھی نہیں کرپاتی ، جویریہ صدیق

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ ایسی بیویاں جو اتنا دم خم رکھتی ہیں چیخ چلا کر بولتی ہیں سڑکوں پر جھگڑے کرلیتی ہیں سب ان سے ڈرتے ہیں مجھے کبھی کبھی ان پر رشک آتا ہے میں تو چوں بھی نہیں کرپاتی.یہ بات انہوں‌نے کرنل کی بیوی کی لڑائی اور تلخ کلامی کے تناظر میں‌کہی. کہ ایک عورت کیسے اتنا کچھ کر سکتی ہے .


واضح‌رہےکہ یہ صورت حال ایبٹ آباد سے حویلیاں جاتے ہوئے راستے میں پیش آئی جہاں تبدیلی کی دعویدارکے پی پولیس نے واقعی یہ ثابت کردیا ہےکہ تبدیلی آئی نہیں بلکہ آچکی ہے، پولیس نے جب اس خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیومیں یہ چیزسامنے آئی ہے کہ خاتون بار بار جب اپنے لیے راستہ کلیئرکرانے کے لیے پولیس اہلکارپردباو ڈال رہی تھی تو اس دوران پولیس اہلکار اپنے سینئرساتھی جو کہ وہاں تعینات تھا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھنے کے بعد آپ کوراستہ دینے اورجانے کے حوالے سے بتائیں گے

ذرائع کے مطابق اس موقع پرکارمیں سوارخاتون جو کہ اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کہہ رہی تھیں ، پولیس اہلکارکی اس بات پر کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھ کرآپ کو بتاتے ہیں‌ تو پر وہ خاتون اس قدرجزباتی ہوگئیں کہ پولیس والے کوگالیاں دینا شروع کردیں

Leave a reply