fbpx

مجھے مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا ملکہ شراوت

بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا اور خواتین کے اسی رویئے نے مجھے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں بریک لینا چاہتی تھی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملکہ شراوت نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں میں اداکاری کےحوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر والے ان کے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے۔

شوہر کی غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کا پہلا فوٹو…

انہوں نے کہا میرے والد، والدہ اور بھائی میرے انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف تھےمجھے اپنے خاندان والوں کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا میں بہت بھولی تھی میں نے ان سے کہا تھا کہ اداکارہ بننے کے لیے میں گھر سے بھاگ جاؤں گی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔

بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ ان کے کام اور شخصیت پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ میڈیا کے ایک مخصوص طبقے نے انہیں نشانہ بنایا، خاص طور پر خواتین نے کیونکہ مردوں کو کبھی ان سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

طالبان کا خوف، عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا ارداہ ترک کر دیا

ملکہ شراوت نے کہا میڈیا کے ایک خاص حصے نے مجھے پریشان کیا اور ہراساں کیا جن میں سے زیادہ تر خواتین تھیں، جب کہ مردوں کو کبھی مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا مردوں نے ہمیشہ مجھے سراہا لیکن میں کبھی سمجھ نہیں سکی کہ کیوں یہ خواتین میرے خلاف ہیں اور خواتین کے اسی رویئے نے مجھے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں بریک لینا چاہتی تھی۔

ثروت گیلانی کی ہندو مذہبی تہواررکھشا بندھن منانے کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا رد…

اداکارہ ملکہ شراوت نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں رہنے اورمالی مشکلات کے بارے میں بتایا کہ ان کے پاس ہمیشہ پیسے ہوتے تھے کیونکہ ان کے پاس کافی زیورات تھے جنہیں بیچ کر وہ ممبئی میں رہنے کا خرچہ برداشت کررہی تھیں لیکن یہ چیز ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔

اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا