میرپورخاص:بھان سنگھ آباد کے مکینوں کا واپڈا آفس کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی

میرپورخاص ،باغی ٹی وی(نامہ نگارسیدشاہزیب شاہ)آج گورنمنٹ عادل اسکول بھان سنگھ آباد کے مکینوں نے واپڈا میرپورخاص کے آفس کا گھیراؤ کیا اور واپڈا کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی ، احتجاج میں شامل شاہنواز نامی نوجوان نے بتایا کہ ہمارے علاقے کی اس شدید گرمی میں 6 دن سے بجلی نہیں ہے پہلے ہمیں کہا گیا کہ 60000 روپے لیکر آجاؤ تو ٹرانسفارمر لگ جائے گا اسکے بعد کہا گیا کہ اسکا بش خراب ہے ، آپ بش لے آؤ ہم لگا دینگے مگر اب کوئی کہہ رہا ہے کہ 8000 دے دو اور کوئی 10000 ہزار دیدو، واضح رہے کہ شدید گرمی میں واپڈا میرپورخاص کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے %97 ٹرانسفارمر خراب ہیں ، مگر واپڈا کے راشی اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، واپڈا افسران اور اہلکاروں نے ملکر واپڈا کی خود ساختہ غیرقانونی ورکشاپ قائم کر رکھی ہے جہاں پر دو نمبر کام کیا جاتا ہے ، لوگوں کو ٹرانسفارمر کے اندرونی معاملے میں غلط انفارمیشن اور غلط گائیڈ لائن دی جاتی ہے ، اور فی ٹرانسفارمر کے حساب سے ہزاروں روپے اینٹھ لئے جاتے ہیں ، شہری تو عام طور پر ٹرانسفارمر کے اندرونی مسائل کو نہیں سمجھتے اس لئے واپڈا افسران اور اہلکاروں کی خود ساختہ غیرقانونی ورکشاپ کا عملہ جس طرح کہتا ہے اس طرح ماننا شہریوں کی مجبوری ہوتی ہے،واپڈا میرپورخاص کے راشی اور کرپٹ افسران و اہلکار اب تک میرپورخاص کے معصوم شہریوں سے ٹرانسفارمر کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھ چکے ہیں، واضح رہے کہ میرپورخاص میں شہریوں کا یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ واپڈا کے محکمے کو پرائیویٹائز کردیا جائے اور اسکی شروعات میرپورخاص سے کی جائے

Leave a reply