افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہلاکتیں 9 سو سے بڑھ گئیں ،مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے

0
129

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہلاکتیں 9 سو سے بڑھ گئیں ،مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے
پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔ میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے

وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں زلزلے سے باالخصوص پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے ۔ پاکستان افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں اورتباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا ہے ،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان زلزلے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پرصدمہ ہے، پاکستانی عوام مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے،عالمی برادری افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے اپنا کردار ادا کرے،

افغانستان میں زلزلے سے تباہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے زلزلے سے متاثرہ صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلی نے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، امدادی سامان میں ادویات، آشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہونگی۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لئے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کردی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افعان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے،صوبائی حکومت اپنے افعان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی،

وزیر اعلی محمود خان نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ،وزیر اعلی نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں-

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے

ریسکیو حکام کی ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبہ پکتیکا میں زلزلے میں کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں،


افغان میڈیا کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے،ملبے تلے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے –

اسلام آباد میں پولیس دفاتر، تھانوں اور ٹریفک آفس میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم…

واضح رہے کہ رات تقریبا دو کے قریب اسلام آباد سمیت مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ملتان، بھکر، پھالیہ،کمالیہ کوہاٹ،شبقدر،مہمند مالاکنڈ،سوات،بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اس کے علاہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کاحکم معطل کردیا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔

Leave a reply