شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

0
76

شہباز گل کی پیشی،پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے،عدالت کا اظہار برہمی

سیشن کورٹ اسلام آباد، بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے 11بجے تک کا وقفہ کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح جب کیس کال ہوا آپ موجود نہیں تھے،شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ رات کو کیس کا پتہ چلا،لاہور سے آیا ہوں، وکیل نے کہا کہ شہباز گل کا اسلحہ کا لائسنس بھی پولیس کے پاس ہے، دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا اور کارکنان کی جانب سے نعرے لگائے گئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ نعرے بازی باہر کریں ، میرے سامنے نہیں ،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی شہبازگل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ،عدالت نے شہباز گل کی سپرداری کی جزوی درخواست منظور کر لی ،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ کی اشیاء واپس دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے، شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نے اہم سوالات اٹھا دئیے , پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی کا کہنا ہے کہ فون شہباز گل کے زیر استعمال تھا ،تھورایا فون کیوں خریدا گیا ،شہباز گل کے پاس تھورایا موبائل فون کہاں سے آیا ؟ کس کی اجازت سے شہباز گل استعمال کر رہا تھا ،عام موبائل ہونے کے باوجود کن مقاصد کے لیے تھورایا فون استعمال کیا گیا ،تھورایا فون ابھی ہمارے پاس نہیں ہے وہ فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیجوایا گیا ہے ،اس سے غیر ملکی غیر قانونی رابطے بھی ہو سکتے ہیں

رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاوں کے لیے کام کروں، اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت مار کھا کر پڑھا، بہت مشکل حالات سے نکل کر میں پروفیسر بنا، یہاں جتنے ایم این اے کرپشن کر کے سیٹس لی، جتنے پیسے ان لوگوں نے خرچ کیئے اتنے مجھے تنخواھ ملتی تھی۔میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، سوچا اپنے گائوں والوں کے لیئے ملک کے لیئے کام کروں، لیکن اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان بندھے ہوئے ہیں کرپشن کے لیئے، ہمیں اس نظام کو بدلنے کے لیئے رول آف لا بنانا پڑیگا، رول آف لا سے ملک بنے گا۔ مریم صاحبہ کس طرح باہر گئیں، انکا کہنا تھا کہ ٹرے میں پاسپورٹ ملا نہ جائونگی، باہر جا کے اب عورت کارڈ کھیلا جائے گا، انکے الگ کیسز بنتے ہیں ہمارے اوپر الگ کیسز بنائے جاتے ہیں۔

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی. درخواست میں کہا گیا تھا کہ شھباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے. علاوہ ازیں عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کا 15 ستمبرکا شہباز گل کو رہا کرنے کےحکم کا جائزہ لے کر اسے کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply