fbpx

ایم این اے صداقت علی عباسی کے والد سپرد خاک؟

‏‏‎اسلام آباد ایم این اے و صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کے والد حاجی منگا خان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت آبائی قبرستان سپرد خاک ۔ممبران اسمبلی و مختلف سیاسی جماعتوں و شعبہ ہاےء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت

ممبر قومی اسمبلی کے والد کئی دن سے بیمار تھے اور راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔گزشتہ روز علی الصبح خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی نماز جنازہ و تدفین آبائی گاؤں مری ایکسپریس وے سلکھیتر ٹول پلازہ کے قریب ادا کی گئی جس میں ممبران اسمبلی راجہ صغیر ۔واثق قیوم عباسی ۔سابق چیرمین آرڈی اے عارف عباسی ۔سردار سیلم ۔ایم پی اے ملک تیمور مسعود، ایم پی اے میجر لطائف سٹی، ایم پی اے عمر تنویربٹ راجہ ماجد دانیال، چوھدری زبیر ، کرنل اجمل صابر راجہ وکلا صحافیوں و مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و مقامی افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی صداقت عباسی نے اپنے والد کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے والد کے لیے نیک درجات اور مغفرت کی دعا کی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سینئیر صحافیوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور صداقت علی عباسی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مری میں ادا کیا گیا ہر مکتبہ فکر سے لوگوں نے شرکت کی اور رشتہ داروں سے اظہار افسوس کیا آخر میں مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کروائی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.