معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں،بیٹیاں ہیں،جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواتین کی دہائی

0
28
jinnah house1

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ، پولیس نے 4 پی ٹی آئی خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کر دیا

خواتین ملزمان میں فرحت فاروق٫ فرح خان ٫صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں .انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ،خواتین کر چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل جج نے خواتین سے سوال کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ خواتین نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ،ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ،فاضل جج نے کہا کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضہ ہے

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ملوث ہیں ، عدالت نے 4 خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،آج جناح ہاؤس حملہ کے 25 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا گیا ہے

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

Leave a reply