فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت

0
37
peshawar

فواد چودھری، فردوس عاشق ،مشرف کو سزا سنانیوالے جج کی قبر پر جا کرمعافی مانگیں،عدالت
توہین عدالت کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

وفاقی وزیرفواد چودھری، فردوس عاشق اعوان عدالت پیش ہوئے، فوادچودھری کے پیش ہونے کے ساتھ کمرہ عدالت میں رش لگ گیا، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے جی صاحب! آپ ان کو اپنے آفس لے جائیں،جب ان کے کیس کا نمبر آئے گا تو ہم بلالیں گے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ فرودس عاشق کو کورونا تھا، ان کو سانس کا مسئلہ ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے کیس کو جلد سننے کی استدعا کر دی، تا ہم عدالت نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا اس کیس کو بعد میں سنیں گے،

بعد ازاں پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے، آپ تحریری حلف نامہ جمع کریں،آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے،

پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزرا نے اسلام آباد کے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز پریس کانفرس کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ بار بار نوٹس کے باوجود فریق نمبر 5 فواد چوہدری اور فریق نمبر 6 فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی استدعا کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا، اور حکم جاری کیا کہ دونوں فریق آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے قرار دیا کہ فریق 2 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، فریق 3 بیرسٹر شہزاد اکبر اور فریق 4 سابق اٹارنی جنرل انور منصور ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معافی مانگ چکے ہیں، اور حاضری سے استثنیٰ کے لیے تحریری درخواستیں دے کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، یہ عدالت فریق 5 اور 6 کو 19 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتی ہے

توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

توہین عدالت کیس میں اہم شخصیت کو ریلیف مل گیا

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Leave a reply