موجودہ حکومت کا چند اچھے فیصلوں میں سے ایک کونسا؟ سلیم صافی بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے

0
26
عمران خان کیخلاف سازش کیا ہونی،یہ ہے ہی سازشیوں کا ٹولہ،سلیم صافی

موجودہ حکومت کا چند اچھے فیصلوں میں سے ایک کونسا؟ سلیم صافی بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے
وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک (ستارہ امتیاز) آج کل اقوام متحدہ کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر ہیں۔ پانچ سال قبل اقوام متحدہ نے انہیں بین الاقوامی مقابلے میں 178 آئی ٹی ماہرین میں سے چنا تھا۔
طارق ملک 130 سے زائد ممالک کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہیں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے دنیا کے 100 بااثر آئی ٹی ماہرین میں شامل کیا تھا۔طارق ملک کو پاکستان میں ان کی تکنیکی خدمات پر 2013 میں ٹیکنالوجی کا پہلا ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔

ن لیگ کے دورمیں طارق ملک نے استعفیٰ دیا تھا

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

طارق ملک کی تعیناتی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و کالم نگار، اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ طارق ملک اس منصب کے لئے موزوں ترین شخصیت ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کی چند ایک اچھے فیصلوں میں سے ایک ہے لیکن ڈر یہ ہے شاید یہ حکومت انہیں زیادہ دیربرداشت نہیں کرسکےگی۔ یہ حکومت اداروں کواپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنےکی عادی ہےجبکہ طارق ملک اپنے ادارے کواستعمال نہیں ہونے دیتے۔

Leave a reply