معاملہ پھنس گیا، امریکہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسوقت امریکہ کے الیکشن سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی الیکشن کی طرح انہیں شکل ہو گئی،تھوڑی دیر تک ٹرمپ یہ نہ کہہ دے کہ ہمیں بائیڈن پر اعتراض نہیں بائیڈن کے لانے والے پر اعتراض ہے، بات اس کے قریب قریب پہنچ گئی ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پورے الیکشن میں امریکہ کے سوشل فائبر کے دھجیاں بکھیر کر دی ہیں، ٹرمپ نے تو کئی گھنٹے پہلے جیت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جشن کے لئے تیار رہیں ہم جیت چکے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام سے دھوکہ دہی ہوئی اور وہ سپریم کورٹ میں جائیں گے ،سپریم کورٹ سے انہیں امید ہے کہ فیصلہ انکی مرضی کا آئے گا کیونکہ کئی ججز لگا چکے ہیں،اسوقت اصل صورتحال یہ ہے کہ فائنل کچھ سٹیٹ جو اہم ہیں انکا فیصلہ پوسٹل بیلٹ پر ہونا ہے، کروڑوں کی تعداد میں بیلٹ آ رہے ہیں جہاں جلدی پولنگ یا کاؤنٹنگ ہوئی وہاں ٹرمپ کو لیڈ ہے لیکن پوسٹل بیلٹ سے جوبائیڈن کو فائدہ ہو رہا ہے، اسی وجہ سے ٹرمپ پوسٹل بیلٹ کی مخالفت بھی کر رہے تھے،اب پوسٹل بیلٹ اصل فیصلہ کریں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اصل ونر جمعہ تک ہی پتہ چلے گا جب پوسٹل بیلٹ ہر جگہ کاؤنٹ ہو جائیں گے، نووائڈا میں بائیڈن کی لیڈ ہے، وسکانسا میں لیڈ ہے لیکن فلوریڈا میں ٹرمپ جیت گئے وہاں‌جیتنا حیران کن ہے ، وہان انڈین ،پاکستانی، ہیں، اور کمیونٹیز ہیں اسکے باوجود ٹرمپ وہاں پر پورے ایلکٹورل ووٹ لئنے میں کامیاب ہو گئے، مشی گن میں جہاں پر سیاہ فام لوگ زیادہ ہیں سیاہ فام بائیڈن کے لئے کریں گے میرا خیال تھا کیونکہ اوباما انکی مہم کو لیڈ کر رہے تھے لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو رہا، وہاں ٹرمپ کو لیڈ ہے، مشی گن میں انڈسٹریل ایریا بھی ہے، جتنی جاب کٹس ہوئیں، اکانومی پر اثر پڑا وہاں سے بھی اگر ٹرمپ ووٹ لے رہے ہیں تو حیران کن بات ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ریاستوں سے نتائج آنے ہیں وہ کافی اہم ہیں، سرپرائزنگ نتائج آ سکتے ہیں،جوبائیڈن کہیں سے سویپ کر رہے ہیں ان علاقوں سے بھی جہاں ٹرمپ کی توقع تھی، ایک ریاست میں ٹرمپ کو لمیٹڈ برتری حاصل ہے، الاسکا میں 52 ہزار ووٹ کی لیڈ ہے، جو بائیڈن کے آدھے ووٹ ہیں، جن کے نتایج پینڈنگ ہیں الاسکا،مشی گن کے 16 ہیں اگر یہ جیت جاتے ہیں تو انکو یکدم لیڈ مل جاتی ہے،نارتھ کیرولائنا میں 15 سیٹ ہیں، یہ فیصلہ سامنے آنا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن کس کو ون کر سکتے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ریاستوں میں ٹرمپ کی لیڈ برقرار ہے، امریکہ الیکشن میں امریکہ کے اندر لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں، واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی کی خبریں بھی آئیں، بہت سے لوگوں نے دکانوں کے آگے حفاظتی باڑ لگائی تا کہ لوگ شیشے نہ توڑیں،پہلی بار الیکشن میں ہنگاموں کی امید ہے، آج رات اور دو تین دن کے بعد جب فائنل ریزلٹ آنا ہے تب تک کافی ہنگامہ آرائی ہو سکتی ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بردباری کا جو مظاہرہ امریکہ مین الیکشن میں ہوتا تھا وہ اس بار کم ہے، سو سال کے بعد بڑی تعداد میں آ‌کر لوگوں نے ووٹ ڈالے، 1908 کا ریکارڈ توڑا، کرونا ،بے روزگاری، اکانومی یہ تین مین ایشو ہیں، فارن پالیسی وغیرہ یہ بیک سیٹ پر چلی گئی ہیں، چین اور روس کے ٹی وی کیا کہتے ہیں، آر ٹی دکھا رہا ہے کہ ٹرمپ چیخیں مار رہا ہے، چین کے میڈیا کی سمجھ کم آتی ہے وہ محتاط ہیں، امریکہ میں میڈیا تقسیم ہے، کچھ سپورٹ کر رہا ہے، کچھ تنقید کر رہا ہے، جتنے بھی اوپینین پول آ رہے تھے وہ سب غلط ثابت ہوئے، دس پوائنٹ کی لیڈ جو آ رہی تھی وہ دو سے ڈھائی رہ گئی ہے، اب پتہ چل رہا ہے کہ امریکہ مین اوپینین پول خاص کر ٹی وی کے جو اپنے پول ہوتے ہیں وہ صحیح نہیں، امریکہ کے الیکشن کا فال‌ آؤٹ باقی دنیا پر بھی ہو گا،

Leave a reply