بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں یہ سروس 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کی گئی تھی۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں عوامی تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔اب محکمہ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں سروس بحال ہونے کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ صارفین بلا تعطل سروس استعمال کر سکیں۔

اس پیش رفت کے بعد صوبے کے شہریوں نے سروس کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ تعلیمی اور سماجی رابطوں میں بھی آسانی ہوگی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع فوراً متعلقہ اداروں کو دیں۔

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ قرار

سرینگر: حضرت بل درگاہ میں اشوکا کی کندہ کاری پر تنازع، تختی توڑ دی گئی

عید میلاد النبی ﷺ: قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور

ہنی مون کے دوران شوہر کا قتل، بیوی سمیت ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

مودی کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم، امریکا بھارت تعلقات کو مثبت قرار دے دیا

Shares: