ٹھٹھہ :سیلاب اور برسات متاثرین کیلئے ہلال احمر کی جانب سے موبائل میڈیکل کیمپ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب اور برسات متاثرین میں پھیلنے والی خطرناک وبائی امراض کے علاج اور ان کی روک تھام کے لئے ہلال احمر پاکستان کی طرف موبائل میڈیکل کیمپ جاری اب تک 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا جا چکا ہے،دو لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرین کے بحال ہونے کے بعد ان میں خطرناک بیماریاں پھیل گئیں جن میں ملیریا، ڈائیریا، گیسٹرو، ڈینگی اور اسکین کی بیماریاں شامل ہیں اچانک پھیلنے والی بیماریوں کے علاجکے لئے ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے پورے ضلع میں میڈیکل کیمپ اور موبائل میڈیکل کیمپ لگانے شروع کردیے اور اب تک پندرہ ہزار سے زیادہ مریضوں کاعلاج ہوچکا ہے گاؤں نوہانی میں لگائے جانے والے میڈیکل کمیپ میں تین سو کے قریب مریضوں کا نا صرف علاج ہوا ہے بلکہ ان کو ادویات بھی دی گئیں ہیں اس کے علاوہ گرم کپڑے، جیکٹ، کمبل اور بچوں کے اسکول کا سامان بھی تقسیم کیا گیا میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر اقبال میمن سابق سول سرجن سول اسپتال ٹھٹھہ اور گھارو نے بتایا کہ زیادہ تر مریض نزلہ، زکام کھانسی بخار اور اسکین بیماریوں کے ہیں جن کاعلاج بھی کیا گیا ہے اور ادویات بھی دی گئی ہیں

Leave a reply