موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

0
95

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد اپلوڈ کرکے بے راہ روی کی طرف لے جانے والا دوکاندار گرفتارکر لیا گیا

واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا ،فخرالاسلام خان اے ایس آئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دوکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے فحش مواد موجود ہیں۔جو وہ نوجوانوں اور بچوں کو موبائیل میں اپلوڈ کرواتا ہے۔فوری طور پر دوکان پر چھاپہ مارا گیا، ۔دوکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کرنے پر بہت سارے فحش مواد موجود تھے۔ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کرکے کمپیوٹرز کو بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرنے کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔

قبل ازیں تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چار مشکوک مسلح افراد کو گرفتار کر لیا، حراست میں لئے گئے ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی رہائشی علاقہ سے ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، مشکوک مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قریبی رہائشی علاقے اسلام آباد ٹاون میں چند مسلح مشکوک افراد موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعزاز عالم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چار ملزمان یاسر، فاروق، حبیب اور احسان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق قریبی رہائشی علاقے چغلپورہ سے ہے جن کے قبضے سے غیر قانونی جدید خود کار اسلحہ ایک عدد کالاکوف، ایک عدد M-4 رائفل، دو عدد پستول اور درجنوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کمانڈوز کے حصوصی دستوں کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی شبقدر سبز علی اور ڈی ایس پی سٹی ایاز محمود خان کی قیادت میں پولیس دستوں نے سٹی اور بٹگرام کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران درجنوں مکانات چیک کئے۔

اس دوران پولیس کو سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 4 اشتہاری سمیت 11 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ انسدادی کاروائی کی خاطر 11 افراد بھی دھر لئے گئے۔ملزمان کے قبضہ 1 کلاشنکوف، 3 پستول اور 61 کارتوس برآمد کئے گئے۔ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS کے 35 مشکوک افراد کی شناخت جبکہ بذریعہ VVS کے 40 گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ ترناب ذوالفقار خان نے خفیہ اطلاع ملتے ہی علاقہ میں ائس فروش کو 112 گرام ائس سمیت گرفتار کیا جبکہ شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور 32 کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ترناب میں مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

Leave a reply