موبائل فون سے روکنے پر 11 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ والد تھانے پہنچ گیا

0
69
دینی مدارس کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے طریقہ کار بنانے کی ہدایت

موبائل فون سے روکنے پر 11 سالہ لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ والد تھانے پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 11 سالہ لڑکی نے اپنے والد سے ہی ایک کروڑ روپے کا بھتہ مانگ لیا

واقعہ بھارت کا ہے جہاں غازی آباد میں ایک 11 سالہ لڑکی نے اپنے والد کا لیپ ٹاپ کھولا اور اس لیپ ٹاپ سے اپنے والد کے واٹس ایپ نمبر پر میسج کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مانگ لئے ساتھ دھمکی آمیز پیغام بھی دے ڈالا لڑکی کے والد کو اسی کے نمبر سے ہی دھمکی آمیز پیغام ملا تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کیں تو انکشاف ہوا کہ لڑکی نے والد کے لیپ ٹاپ سے میسج کیا، لڑکی ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور اس کے والد انجینئر ہیں۔ لڑکی نے لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ کا استعمال کیا اور اپنے والد کے نمبر پر میسج بھیج کر ایک کروڑ روپے مانگے۔ میسیج کے ذریعے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر بھتہ نہیں دیا گیا تو ان کے کے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم چلا کہ دھمکی دینے میں متاثرہ کا ہی لیپ ٹاپ استعمال کیا گیا ہے۔

جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ والدین کی ڈانٹ سے پریشان ہو کر اس نے یہ حرکت کی ہے۔ لڑکی کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں یہ قدم اٹھایا پولیس نے لڑکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے والدین سے کہا کہ وہ بچی کا پوری طرح خیال رکھیں اور اس کی کاؤنسلنگ کریں۔

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

Leave a reply