جلد انصاف کی فراہمی نئے ریکارڈ قائم

0
26

اسلام آباد:انصاف کی فراہمی اور جلد فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری وساری ہے، اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 11 ستمبر 2019 کو ملک بھر میں قائم 373 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 350 سے زائد گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی جانب جاری ایک بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم 167 کورٹس نے پنجاب میں قتل کے 9 اور منشیات کے 35، اسلام آباد میں منشیات کا 1، سندھ میں قتل کے7 اور منشیات کے8، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 4 اور منشیات کے9 جب کہ بلوچستان میں قتل کے 1 مقدمے کا فیصلہ ہوا۔

ماڈل کورٹس میں ایک مجرم کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، 9 کو کل 12 سال 6 ماہ اور 15 دن قید جب کہ 4454800 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔دوسری طرف پاکستان بھر میں قائم 96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 192 دیوانی، خاندانی کرائے اور نگرانی کی درخواستوں پر فیصلے سنائے۔

ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی جانب جاری ایک بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں قائم کی گئی 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے بھی 85 مقدمات کے فیصلے کیے اور مجموعی طور پر 16مجرمان کو 16سال 1 ماہ قید اور 542339 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Leave a reply