ماڈل نایاب قتل کیس، دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آ گئے

0
33
ماڈل نایاب قتل کیس، دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آ گئے #Baaghi

لاہور سے ماڈل کی لاش ملنے کا واقعہ، تفتیش میں انکشافات سامنے آ گئے

پولیس کے مطابق ماڈل قتل کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ دعوت پر گئی، پارٹی میں مقتولہ ماڈل کا کچھ دوستوں سے جھگڑا ہو گیا،نایاب فارم ہاوَس سے گھر واپس آ ئی اور بھائی کو فون کیا،اسی رات نایاب کا سوتیلا بھائی اس سے ملنے بھی آیا،نایاب سے جن دوستوں کا جھگڑا ہوا انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا،

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا،ماڈل نایاب کی گردن پر زخم کےنشان بھی پائے گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ساتھ زیادتی حتمی فرانزک رپورٹ میں واضح ہو گی،مقتولہ نایاب کے موبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،نایاب کے ساتھ رابطے میں رہنےو الے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا،ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے ماڈل کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کے مطابق فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کے گلا دبا کر قتل کردیا گیا انتیس سالہ ماڈل کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی، مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی،رنامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا،

پولیس نے مقتولہ ماڈل کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Leave a reply