مودی امن کیلئے موذی وائرس ہے، کشمیر یوتھ الائنس

مودی امن کیلئے موذی وائرس ہے، کشمیر یوتھ الائنس

متنازعہ شہریت بل کی آڑ میں ہندوستان کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے،ہندوستان کا وزیراعظم امن کیلئے موذی وائرس ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن،کرفیو عالمی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے۔کشمیر یوتھ الائنس

اسلام آباد(باغی ٹی وی )نوجوان تنظیموں کے الائنس پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی کابینہ کے ارکان نے جامعہ ملیہ کے طلباء کے خلاف بھارتی سرکار کی جانب سے کریک ڈاوؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو کرونا وائرس سے بھی خطرناک مودی موذی وائرس کا سامنا ہے،متازعہ شہریت بل کی کے خلاف آواز بلند کرنا جامعہ ملیہ کے طلباء کا جرم بن گیا ہے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر بھارتی مظالم و بربریت نے پاکستان کے نوجوانوں کو تشویش اور شدید صدمہ میں مبتلا کردیا ہے،

ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے چیئرمین سعد ارسلان صادق،صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،شائستہ صفی،کاشف ظہیر،طہ منیب،رضی طاہر،ڈاکٹر اسامہ،مخدوم شہاب الدین،میڈیا کوآرڈینیٹر نوید احمد ودیگر نے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ڈاکٹر مجاہد گیلانی ودیگر نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،بھارتی فوج کرونا وائرس کو کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے،کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دلانا سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.