مودی کشمیرکو ہتھیانے کی سازش میں شریک کرداروں کا نام سامنے لے آئے

0
30

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کشمیر کو ہتھیانے میں شریک کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جن جن لوگوں نے کشمیر کوہتھیانے میں حکومت کی مدد کی وہ تعریف کے مستحق ہیں. نریندرا مودی نے اپنی ٹویٹس میں اپنے کار خاص امت شاہ کو بڑی تعریف کی اور کہا کہ امت بھائی نے جس طرح محنت کی اور جموں کشمیر کے سلسلے میں کارنامہ سرانجام دیا یقینا وہ تعریف کے مستحق ہیں.

اپنی اگلی ٹویٹ میں نریندرا مودی دونوں ہندوستانی ایوانوں کے بڑوں کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ جس طرح نائب صدر جمہوریہ ، راجیا سبھا کے چیئرمین اور اسپیکر نے کشمیرکو بھارت کا باقاعدہ حصہ بنانے میں دن رات محنت کی وہ بھی پورے ہندوستان کی طرف سےقابل ستائش ہیں.

ایک اور ٹویٹ میں وہ کہتے ہیں کہ پوری پارلیمنٹ کا بھی اس قانون سازی میں نمایا کردار ہے ،نریندرا مودی کہتے ہیں‌کہ کشمیر میں امن کے لیے وہ سیاسی ،سماجی سمیت تمام قوتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں .
ریندرا مودی نے اپنے ٹویٹ میں تمام ہندوستانیوں کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مرنا جینا اکھٹا ہے ، جس طرح پارلیمینٹ میں کشمیر کے حوالے سے قانون سازی ہوئی ہے . اس کا پورے بھارت کو فائدہ ہوگا،

نریندرا مودی نے کشمیر میں اپنے سابقہ حکومتی اتحادیوں پر بھی تنیقید کے تیر برسا دیئے ، نریندرا مودی نے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ تھا جس نے کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے،اب کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کے بعد نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوں گے ،نوجوانوں کے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تمام تر وسائل دیں گے.

نریندرا مودی نے اپنی ٹویٹ میں سردار پٹیل اور مکھر جی کا شکریہ بھی ادا کیا ، نریندرا مودی نے مزید کہا کہ لداخ کے عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے.

Leave a reply