ورلڈ ہیڈر ایڈ

مودی حکومت سے اختلاف، ایک اور آئی اے ایس افسر مستعفی

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک اور بھارتی انتظامی افسر (آئی اے ایس) ، ایس سسی کنتھ سینتھل نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کشمیریوں پر مظالم برداشت نہیں ، اعلیٰ بھارتی افسر نے استعفیٰ دے دیا
جنوبی کناڈا کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سینتھل نے ایک خط میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بطور سول سرونٹ کام جاری رکھنا غیر اخلاقی ہے جبکہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے سمجھوتہ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کا تعلق کسی واقعہ یا کسی خاص شخص سے نہیں ہے۔ وہ انچارج تھے جب سی سی ڈی کے بانی اور ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ نے خودکشی کی تھی۔

سینتھل نے جون 2017 میں جنوبی کرناٹک کے ضلع کمشنر کا عہدہ سنبھالا اور ضلع میں سب سے متحرک ڈی سی کے طور پر معروف ہوئے۔ 40 سالہ سینتھل 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔
سینتھل نے سال 2009 اور 2012 کے درمیان بیلاری میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں عائد کرفیو کی وجہ سے ایک اور آئی اے ایس آفیسر کنن گوپناتھن نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قبل ازیںجنوری میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.