ورلڈ ہیڈر ایڈ

مودی بھارت کیلئے گوربا چوف ثابت ہو گا، چوہدری پرویز الہٰی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی نے ق لیگ برطانیہ کے صدرچوہدری احسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کے لیے گوربا چوف ثابت ہوگا، جبرکی رات ختم ہونے والی ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، اوورسیز پاکستانی کشمیریوں کے حق میں سفیرکا کردار ادا کر رہے ہیں،

چوہدری پرویز الہٰی نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئےجارہےہیں، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں‌کی تحریک آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.