مودی مسلمانوں‌ کی اذان کا دشمن ہے،مودی کوروکنا ہوگا،شیوسینا رہنما

0
24

نئی دہلی :مودی مسلمانوں‌ کی اذان کا دشمن ہے ، روکنا ہوگا،شیوسینا کے رہنما نے بڑی بات کہہ دی ، اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں پرہونے والے مظالم اس قدرزیادہ ہیں کہ ہندووں کی ہی جماعتیں اس پرخوف زدہ اورپریشان ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ہندوانتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کہتے ہیں کہ بڑی حیرانی والی بات ہے کہ مودی سرکار کو مسلمانوں کی آذان اورنماز اداکرنے سے کرونا ہونے کاڈر ہے ،

سنجے راوت کہتےہیں کہ پورے ہندوستان میں جگہ جگہ بی جے پی کے کارکنان ، حکومتی اہلکاراوردیگررہنما کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں لیکن پابندیاں صرف مسلمانوں پرلگائی جارہی ہیں

سنجے راوت کہتے ہیں کہ مودی سرکار آذان پرپابندی لگانے اورمسجدوں کوبند کرنے کا سوچ رہی ہے یہ نہیں ہونے دیں‌گے ،شیو سینا رہنما نے مزید کہا کہ مودی کوتو چاہیے تھا کہ بھارت میں بے روزگاری ختم کرنے کے لیے اقدامات ، لوگ بھوک اورپیاس کی وجہ سے مررہے ہیں اورمودی کوپرواہ تک نہیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی ملک کوبچائے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی نقصان دہ ہوگی

Leave a reply