وزیراعظم عمران خان کے امریکہ میں جلسہ عام کا سحر توڑنے کے لیے مودی بھی جلسہ کریں گے ، پاکستان مخالف قوتیں مدد گار

0
39

لاہور : پاکستان کے دشمنوں کو وزیراعظم عمران خان کے پچھلے دورہ امریکہ کے دوان جلسہ عام ہضم نہیں ہورہا ، ان پاکستان اور وزیراعظم عمران خان مخالف قوتوں نے وزیراعظم عمران خان کے سحر کو توڑنے کے لیے ایک بہت بڑے جلسے کااہتمام کیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق مودی کو ٹیکساس میں جلسے سے خطاب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹیکساس میں اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے جہاں بہت سے بھارتی کوشاں ہیں وہاں پاکستان اور وزیراعظم عمران خان مخالف قوتیں بھی حمایت کررہے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق ٹیکساس میں ہاوڈی مودی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اسٹیڈیم کا دروازہ کھول دیا جائے گا، اس ایونٹ میں ثقافتی پروگرامز اور رقص بھی پیش کیا جائے گا۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ مودی کے جلسے کے بعد پاکستانی میڈیا میں باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے ایک نئی بحث چھیڑی جائے گی اور اس میں یہ تاثر دیا جائے گا کہ عمران خان کو جو امریکہ میں بہت بڑے جلسے کا کریڈٹ دیا جارہا ہے وہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ایسا جلسہ تو کوئی بھی کرسکتا ہے ، اس گفتگو کا مقصد وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی کامیابیوں کو متنازعہ بنانا اور نقصان پہنچانا بھی ہوسکتا ہے

Leave a reply