مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

0
34

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی علاقے دیوبند میں خواتین بھی مودی سرکار کے خلاف سڑکوں‌پر نکل آئیں اور احتجاج کیا،متنازعہ شہریت بل کے خلاف سڑکوں پر آکر برقعہ پوش خواتین نے پیدل مارچ کیا اور بھارتی صدر کے نام ایک میمورنڈم بھیج کر متنازعہ شہریت بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا،

دیو بند میں برقعہ پوش خواتین نے اپنے گھروں سے باہر جمع کر کر اسلامیہ بازار سے پر امن پیدل مارچ کیا۔ مارچ میں شامل خواتین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مودی سرکار کے خلاف تحریریں درج تھیں، خواتین نے نعرے بازی کرتے ہوئے متنازعہ شہریت ایکٹ کے خلاف اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور اس کالے قانون کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔

خواتین دارالعلوم چوک اورمسجد رشید سے ہوتے ہوئے خانقاہ پولیس چوکی پہنچیں اور انہوں نے وہاں موجود سی او چوب سنگھ کو بھارتی صدر کے نام میمورنڈم دیا جس میں متنازعہ قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا،

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

Leave a reply