مودی کے دہشت گردوں‌ نے مسجد شہید کر دی

0
43

مودی کے دہشت گردوں‌ نے مسجد شہید کر دی

باغی ٹی وی : بھارتی شہر کانپور کے علاقے بٹھور میں جنونی شرپسند ہندوؤں نے ایک قدیم مسجد اوراس سے منسلک مزار میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
شرپسندوں نے مزار کے کچھ حصوں کو بھگوا رنگ بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہری انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 17 جنوری کے دن تقریباً 200 انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے بورڈ کو اکھاڑ کر پھینکا اور پھر دروازوں کو آگ لگادی۔

ای ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور شرپسندوں نے ٹریکٹر کی مدد سے مسجد کے میناورں کو بھی منہدم کردیا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر کانپورسے تقریباً 25 کلو میٹر دور بٹھور قصبے کے رام دھام نامی محلے میں قدیم مسجد کو شرپسندوں کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا۔ شرپسندوں نے عمارت پر ہندو مذہب سے متعلقہ تصاویر بھی چسپاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈر، خوف اور دہشت کی وجہ سے مقامی لوگوں کی جانب سے اس سانحہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا گیا لیکن شرپسندوں کی مذموم کارروائی پر شہر کے حالات کشیدہ ضرور ہو گئے تو علمائے کرام نے انتظامیہ سے بات چیت کیا ور قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply