مودی کے کارندوں نے 30 مسلمان شہید کردیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

0
35

مودی کے کارندوں نے 30 مسلمان شہید کردیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

باغی ٹی وی : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم مخالف فسادات سے 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

دارالحکومت میں کرفیو کے باوجود انتہاپسندوں کے مسلمانوں اور ان کی املاک پر حملے جاری ہیں جس کے سبب خوف کے شکار مسلمان متاثرہ علاقے سے ہجرت کرنے پرمجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے بھارت کی صورتحال تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مریکی ڈیموکریٹ رہنمابرنی سینڈرز نے بھی بھارت میں اقلیتوں کےخلاف پرتشدد کارروائیوں پراظہارتشویش کیا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرٹرمپ کاردعمل قیادت کی ناکامی ہے۔

امریکی سینیٹرمارک وارنر کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں حالیہ تشدد کے واقعات اطمینان بخش نہیں، بھارتی حکام اقتلیوں کےخلاف پرتشدد کارروائیاں رکوائے۔

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

بھارت کی انتہاپسند حکومت نے اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس مورالی دھار کا تبادلہ ہریانہ کی عدالت میں کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یہ حکم نامہ رات 11 بجے جاری کیا۔ہندو مسلم فسادات دہلی کے شمالی مشرقی علاقوں میں ہو رہے ہیں جہاں کم سےکم تین مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔
دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

Leave a reply