مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرے گا یا نہیں؟ خبر آ گئی

0
65

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ اب پاکستانی فضائی حدود سے نہیں‌ گزرے گا. ہندوستانی وزیر اعظم 13اور 14جون کوشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان کی ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے آج رات بشکیک روانہ ہوں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی روس کے صدر ولادی میر پوتن اور چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی ہوگی۔ بھارت کی طرف سے نریندر مودی کے طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی تاہم اب کہا گیا ہے کہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کرغیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقےسے ہوکر نہیں گزرے گا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں کہا ہے کہ حکومت نے بشکیک جانے کے لئے نریندر مودی کے طیارے کےلئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیا تھا۔

بھارت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم کا طیارہ اومان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔ چوٹی کانفرنس دو دن جاری رہے گی. اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی وہیں موجود ہوں‌ گے.

Leave a reply