مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

0
37
modi

مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی مودی کے خلاف میدان میں آ گئے

مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے اور تاجروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے، اگر مودی مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہئے

مودی کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ مودی تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے؟ انہیں سننا پڑے گی، پرہلاد مودی آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنے مطالبات قبول کرانے کے لئے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کریں

مہاراشٹر میں احتجاج کے دوران پرہلاد مودی کا کہنا تھا کہ کہ احتجاج ایسا ہونا چاہیئے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعظم نریندر مودی خود آپ کے دروازے تک آئیں۔ پہلے کاروباری مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات کے حوالہ سے خط لکھیں کہ ہم مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی ادا نہیں کریں گے۔ ہم جمہوریت میں ہیں، غلامی میں نہیں ہیں۔

مودی کے بھائی کے بیان کی تاجر برادری نے تائید کی اور کہا کہ ہم جی ایس ٹی نہیں دیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج بھی وسیع کریں گے،تاجر جو کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں اور پولیس انہیں تنگ کر رہی ہیں، ایس او پیز کی وجہ سے مقدمے درج کئے جا رہے ہیں اور دکانیں بند کی جا رہی ہیں، مودی کے بھائی ان تاجروں کو ملنے تھانے گئے اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا،اور کہا کہ مودی سرکار کو اب تاجروں کو ریلیف دینا ہی ہو گا

وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

Leave a reply