مودی کشمیر کا قصاب بن چکا ہے ،بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، راجہ فاروق حیدر

0
33

مودی کشمیر کا قصاب بن چکا ہے ،بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر میرا دل خون خون ہے .مودی کشمیر کا قصاب بن چکا ہے ،بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ،

یورپی ممالک کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر اپنی چپ کو توڑیں ،امریکہ ،روس ،فرانس سمیت عالمی۔طاقتیں کشمیریوں کی آواز کو سنیں ،بھارتی فوج کی دہشت گردی سے خطے کا امن خطرے میں ہے .
واضح‌رہے کہ ‏آج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو شہید ک دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے.جو کہ اس کشمیری شخص کا پوتا ہے .

مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔‏وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.

https://baaghitv.com/little-kashmiri-child-a-new-metaphor-of-the-independence-movement/

Leave a reply