مودی کی "میک ان انڈیا” مہم ہوئی بری طرح ناکام

0
24

مودی کی "میک ان انڈیا” مہم ہوئی بری طرح ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے اقدامات کے خلاف جہاں ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے وہیں مودی کی میک ان انڈیا مہم بھی ناکام ہو گئی ہے، میک ان انڈیا مہم پر کروڑوں روپے صرف اشتہارات کی مد میں خرچ کئے گئے لیکن مہم کو ناکامی ہوئی، مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس مہم سے بھارت میں روزگار بڑھے گا اور کم خرچ پر بہترین چیزیں میسر ہوں گی .

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں میک انڈیا مہم کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مالی سال 2014 کے بعد سولر فوٹو وولٹک سیل اور ماڈیول کی برآمدگی قیمت 90 ہزار کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے،بھارت میں یسولر پاور کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور 85 فیصد سامان چین، ملیشیا، ویتنام سے برآمد کیا گیا ہے.

پی وی سیلس اور ماڈیول امپورٹ کرنے پر خرچ کی گئی رقم تقریباً 4.83 بلین ڈالر ہے، جو ڈائریکٹ بیرون ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ اتنا ہی نہیں، یہ رقم مالی سال 2014 سے 2019 تک حکومت کے ذریعہ رینوئبل انرجی سیکٹر کے لیے الاٹ بجٹ رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی کا ’میک ان انڈیا ‘ اب ’ریپ ان انڈیا‘ میں تبدیل ہو چکا،میک ان انڈیا منصوبے میں ناکامی پر بھارت کی اہم شخصیات نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کڑی تنقید کی.

Leave a reply