مودی کی سفارتی ناکامی اور خاموشی، بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بننے لگی
مفاد پرست مودی ملکی خود مختاری کو داؤ پر لگا کر اپنے اقتدارکو طول دینے میں مصروف ہے، مودی کی ناکام سفارتی پالیسی نے بھارت کو امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا،مودی کا "وشو گرو” (دنیا کا استاد) کا دعویٰ عالمی سطح پر ٹرمپ کے سامنے جھک کر زمیں بوس ہو گیا،کانگریس نے مودی پرسفارتی ناکامیوں کو لیکر سخت تنقید کی ہے، کانگریس نے ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اہم تفصیلات چھپانے کا الزام بھی عائد کیا
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ قومی فیصلے مقامی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک میں منظر عام پر آ جاتے ہیں،ٹرمپ نے روسی تیل پر بات اور درآمد روٓکنے کی بھارتی یقین دہانی کا دعویٰ کیا ہے، مودی قومی پالیسی چھپاتے جبکہ ٹرمپ اس کا اعلان کرتے ہیں، ٹرمپ نے ہی حکومت کے سرکاری اعلان سے پہلے ہی آپریشن سندور روکنے کا اعلان بھی کیا تھا، کوالا لمپور سمٹ اور غزہ کانفرنس میں شرکت سے انکار ظاہر کرتا ہے کہ مودی ٹرمپ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے،
خودداری کے دعوے کرنے والا مودی درحقیقت عالمی رہنماؤں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکا،مودی سرکار کی ناکامی سفارتی پالیسیوں نے بھارت کی نام نہاد خودمختاری کا پول کھول دیا








