غیر ضروری تبصروں کے خلاف نریندر مودی کے انتباہ پراکشے کمار کا ردعمل

0
42

بھارت میں بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ نے گزشتہ برس بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی فلم کو بہت نقصان پہنچایا.یہ ٹرینڈ فلم پٹھان جس کی ریلیز میں دو دن باقی ہیں اس کے خلاف بھی چل رہا ہے. بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بائیکاٹ ٹرینڈ کے حوالے سے بی جے پی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ فلموں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے نہ کریں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کا یہ بیان شاہ رخ خان کے پٹھان کے خلاف حالیہ احتجاج اور بائیکاٹ کے رجحان کے بعد آیا ہے۔ مودی کے اس بیان پر بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے نہایت ہی مثبت پیغام دیا ہے، اور ایسے بیانات کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے، مودی اس ملک کے سب سے زیادہ بااثر شہری ہیں اگر وہ

کچھ کہہ رہے ہیں تو ویسا ہونا بھی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ معاملات اچھے انداز میں چلنے چاہیں . یاد رہے کہ اکشے کمار نے ان خیالات کا اظہار اپنی فلم سیلفی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کیا اس فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکار عمران ہاشمی بھی ہیں. یہ دونوں اداکار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں. اکشے کمار فلم میں ایک سپر اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اور عمران ہاشمی ایک آر ٹی او افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اکشے کا بہت بڑا مداح ہے۔

Leave a reply