بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ، نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مختلف محاذوں پر منہ کی کھانی کے بعد بھارت میں ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کا شکارہے،بھارتی ایئرلائن کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ چاک ہو گیا،پاکستان کی جانب سے عائد کی گئیں فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے،بھارتی ایوی ایشن میں نئے پائلٹ قوانین اور ناقص منصوبہ بندی بھی نا اہل مودی کے گلے پڑ گئے
عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق؛ بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک بھر میں 500 پروازیں منسوخ کر دیں،پائلٹ ڈیوٹی قوانین کے حوالہ سے بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی نے ایئرلائن کو شدید بحران میں دھکیل دیا،چار روز سے جاری شدید بحران نے بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن کے پورے نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق، ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایئرلائن کی وقت پر پرواز کی شرح صرف 8.5 فیصد رہ گئی،
بھارتی ائیر لائن انڈیگو اندرونِ ملک فضائی آپریشن میں 60 فیصد سے زائد حصص کی حامل ایئرلائن تھی،موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےبھارت کی دیگرنجی ائیر لائنز مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لُوٹنے میں مصروف ہیں،مودی کی ناقص پالیسیوں کی دائمی خامیوں نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے،پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیاں اوربھارتی خودساختہ پائلٹ قوانین بھارتی ائیر لائن کو شدید بحران میں دھکیل رہے ہیں








