مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

0
31

مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر احمد آباد میں غریبوں کو چھپانے کیلئے 12 ملین لاگت سے دیوار کھینچی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کو بھی چھپا کر امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے.

سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور اہل جموں و کشمیر سفارتی محاذ پر درست سمت آگے بڑھ رہے ہیں ،اس وقت نہ پاکستان تنہا ہے نہ کشمیر ، بین الاقوامی سول سوسائٹی اٹھ کھڑی ہوئی ہے ، یقیناً فتح کشمیریوں کا مقدر بنے گی ، کشمیر میں 204 روز سے ظلم و ستم جاری ہے تاکہ کشمیریوں کے ذہن بدلے جائیں لیکن کشمیریوں نے بھی اس بات کی قسم کھائی ہے کہ وہ آزادی اور حق خود ارادیت لیکر رہیں گے.

سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رشتہ نہ ٹوٹنے والا ہے ، اس وقت عالمی میڈیا بھی کشمیر کے مسئلہ پر ساتھ دے رہا ہے، ملائیشیاءمیں پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کا گروپ بن رہا ہے ، اسی طرح برسلز،یورپی پارلیمنٹ ، واشنگٹن اور نیو یارک میں بھی حمایت جاری ہے ، صدر آزاد کشمیر نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ڈاکومنٹریز میں کشمیر کو خصوصی طور پر شامل کرے جبکہ اخبارات کے صفحہ اول پر کشمیر کو اہمیت دی جائے ،

صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ثالثی کی پیشکش کی لیکن بعد میں ان کا لہجہ ٹھنڈا پڑ گیا ، پاکستان ثالثی کی پیشکش پر ہمہ وقت تیار ہے لیکن بھارت کبھی بھی کسی کی ثالثی ماننے کو تیار نہیں ،اگر امریکی صدر ہندوستان سے کوئی تجویز لاتے ہیں تو پاکستان کو بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے رجوع کرنا چاہئے ،

ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

 

Leave a reply